پسے ہوئے طبقات کو فوری ریلیف دیا جائے : عابد حسین صدیقی

منگل 23 اپریل 2024 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار اور دیہاڑی دار طبقہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور رہی سہی کسر مہنگے یوٹیلٹی بلوں نے پوری کر دی ہے ایک،دو اور تین، تین مرلے کے گھروں میں رہنے والے غریبوں کے بھاری بھرکم بل ان کے لئے وبال جان بن چکے ہیں، ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ پسے ہوئے طبقات کو فوری ریلیف دیا جائے تاکہ ان پسے ہوئے طبقات کو دو وقت کی روٹی میسر آ سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں