ٹریفک جام کی کالز میں60 فیصد تک کمی اصلاحات کے باعث ممکن ہوئی،ترجمان سی ٹی او لاہور

بدھ 24 اپریل 2024 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے کہا ہے کہ ٹریفک اصلاحات کے باعث ٹریفک جام کی شکایات میں واضح کمی ہوئی ہے، دو ماہ کے دوران ٹریفک جام کالز میں 60 فیصد تک کمی ہوئی ۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے بیان کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات پر کیے گئے اقدامات سے ٹریفک کی صورتحال میں بہتری آئی، جنوری میں 02 ہزار 679 کالز اور فروری میں 01 ہزار 971 ٹریفک کنجشن کالز موصول ہوئیں جبکہ ماہ مارچ کے دوران ٹریفک کنجشن کالز 60 فیصد تک کم ہوکر صرف 01 ہزار 73 رہ گئیں جس کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری کےلئے شب و روز کام جاری ہے،لاہور ٹریفک پولیس کی سفارشات پر ٹریفک بہائو میں خلل اور رکاوٹوں کے خاتمے کےلئے الائیڈ محکموں سے کوآرڈینیشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام بارے کالز میں 60 فیصد تک کمی ٹریفک کے انتظام میں خاطر خواہ بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موثر ٹریفک سگنل مینجمنٹ،ٹریفک پولیس کی موجودگی اور قوانین کے نفاذ میں سختی شکایات میں کمی کا باعث بنی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام بارے کالز میں کمی عوامی آگاہی مہم ، موثر ٹریفک پلاننگ اور انتظامی حکمت عملی سے ممکن ہوئی، ایندھن کی کھپت میں کمی،صوتی و ماحولیاتی آلودگی سے بھی محفوظ رکھا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں