اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر ایک شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اسٹیج اداکارہ کے گھر پر دن دیہاڑے گولیاں چلائی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔اسٹیج اداکارہ عروج نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ایک شخص ہراساں کرتا ہے، اسی نے فائرنگ کی ہے۔علاقہ ایس پی اخلاق تارڑ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں