لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال

بدھ 24 اپریل 2024 19:24

لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی جانب سے چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیا گیا ۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ یہ چائلڈ میرج بل چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے تیار کیا گیا، چائلڈ میرج بل لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چائلڈ میرج بل کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی کم از کم شادی کی عمر 18سال قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ میرج بل کے تحت جب تک کوئی شخص 18سال کی عمر تک نہ پہنچ جائے اور نکاح خواں کو شناختی کارڈ نہ پیش کرے، تب تک شادی نہ کی جائے۔ چائلڈ میرج بل میں 18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، چائلڈ میرج بل کے مطابق کم عمری کی شادی بچوں کے استحصال، بدسلوکی اور تشدد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں