لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، سی پی او بلال صدیق کمیانہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، کمپلینٹ سیل میں رواں سال3484درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 2866 نمٹا دی گئیں ، اسی طرح 618 شکایات پرکارروائی کی جارہی ہے، ایوانِ وزیر اعلی کے پورٹل سے موصول ہونے والی33میں سے28 درخواستوں کو نمٹا دیا گیاجبکہ 05پر کام جاری ہے، سی سی پی او آفس آنے والے1842درخواست گزاروں کی1439درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ403پر کارروائی کی جا رہی ہے، بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی1608درخواستوں میں سے1398پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور210پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہیلپ لائن 1242کے ذریعے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے،مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں اہمیت کا حامل ہے،اس کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں