لیسکو کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری نہ ہونے پر مبنی سرٹیفکیٹ دینے کی ڈیڈ لائن گزر گئی

بدھ 24 اپریل 2024 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لیسکو کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری نہ ہونے پر مبنی سرٹیفکیٹ دینے کی ڈیڈ لائن گزر گئی ،بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے بیشتر دفاتر نے بجلی چوری نہ ہونے کے سرٹیفکیٹس جمع نہیں کروائے، وزارت پاور ڈویژن نے 23 اپریل تک بجلی چوری کے خاتمے کا سرٹیفکیٹ دینے کا حکم دیا تھا ،وزارت پاور ڈویژن نے فیلڈ فارمیشن کے سرٹیفکیٹس کی روشنی میں لیسکو چیف کو سرٹیفکیٹ دینے کا حکم دیا ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے پر وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چیکنگ کریں گی،چیکنگ کے دوران بجلی چوری پکڑے جانے پر ایس ڈی او سمیت دیگر ملازمین پر مقدمہ درج ہوگا ،بجلی چوری کے مرتکب افسران و ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں