9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2024 21:31

9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میںپی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ تھانہ شادمان، گلبرگ اور سرور روڈ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں