لیسکو کابجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،71ہزار 279کیخلاف مقدمات درج

بدھ 24 اپریل 2024 21:43

ِلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 264 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں10 کمرشل، 1 زرعی،1 انڈسٹریل اور252ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو1لاکھ 77 ہزار 493یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 58 لاکھ 77 ہزار373روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

پتوکی کے علاقے میں کنکشن کو 36 ہزار روپے ،مرید کے کے علاقے میں کنکشن کو20ہزار روپے،سائوتھ کینٹ کے علاقے میں ملزم کو 10 ہزار روپے جبکہ پاکپتن میں ملزم کو 35 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 218 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران مجموعی طورپر73 ہزار 997ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے ، 71 ہزار 279ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 29 ہزار969ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو 8 کروڑ 95 لاکھ 79 ہزار 518یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب34 کروڑ 84 لاکھ 1 ہزار995روپے بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں