رائیونڈ :سفاک ملزم کا 3سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) رائیونڈ میں 3 سالہ بچہ چھری کے بہیمانہ وار سے شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جانوروں کو راستہ دینے کے مسئلے پر ملزم ملک بشیرنے 3سالہ بچے ابوبکر پر چھری کے وار کیے۔

(جاری ہے)

ملزم نے جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کوبھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی بچے کے دادا کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں