کاہنہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار ، مقدمہ درج

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) کاہنہ کے علاقہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ تلخ کلامی کے بعد لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق شخص کی شناخت34 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے اور جاں بحق ہونیوالا دونوں آپس میں رشتہ دار ہیں۔فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی مظہر کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جو دوران علاج دم توڑ گیا، واقعہ کا مقدمہ کامران جھیڈو اور زمان جھیڈو کیخلاف درج کر لیا گیا ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں