لاہور، روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بدھ 24 اپریل 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) لاہور ضلعی انتظامیہ نے روٹی و نان کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 15 نانبائیوں کو گرفتار کر کے 70 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے۔ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 1016 مقامات کی چیکنگ کی اور 955 مقامات پر سستی روٹی دستیاب تھی جبکہ 61 مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 24 مقدمات،15 گرفتاریاں اور70 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ روٹی و نان کی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے، نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہیں،شہری روٹی و نان قیمت کی شکایت کے لئے وزیر اعلی پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں