آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

ْڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سن کر احکامات جاری کئے

بدھ 24 اپریل 2024 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس سے ملازمین اور انکے اہل خانہ کو درپیش ہر قسم کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن ہو رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی اور پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں اور مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب نے ہیڈ کانسٹیبل عرفان علی مرحوم کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد خالد رشید کی سروس بحالی کی درخواست ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو نظر ثانی کیلئے بھجوا دی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے سرگودھا کے ہیڈ کانسٹیبل کی اہلیہ کی جانب سے مالی امداد کی درخواست پر آر پی او سرگودھا کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کے شہری محمد افتخار احمد کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب نے انسپکٹر احمد علی مرحوم کی بیوہ کوثر بی بی کی جانب سے بیٹے کی محکمہ میں بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پولیس ملازمین اور شہریوں کی پیش کردہ درخواستوں پر فوری ایکشن سے ریلیف فراہم کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین اور شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ موثر سپرویژن سے مقامی سطح پر یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں