ں*ہتھکڑی میں بندھے ملزم سے پانچ ہزار روپے کی رشوت لینے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

ٌ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ہتھکڑی میں بندھے ملزم سے پانچ ہزار روپے کی رشوت لے کر تھانہ راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس کے ایک ایس آئی نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس عزیر نامی ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لاتی ہے مگر پولیس ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کرتی، ملزم کے اصرار پر پولیس ملزم سے سرکاری اخراجات کی مد میں رشوت کا مطالبہ کرتی ہے ملزم عزیر نے ایس آئی نبی احمد کو پہلے دو ہزار روپے رشوت دی مگر ایس آئی کے اصرار پر ملزم عزیز نے ایس آئی نبی احمدکو مزید تین ہزار روپے رشوت دی جس کے بعد پولیس اہلکار نے ملزم کو عدالت میں پیش دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں