ٰ50 ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، دیگر پولیس افسران نے سی پی او درسگاہ میں زیر تربیت اے ایس پیز کو تربیتی لیکچرز دئیے

بدھ 24 اپریل 2024 21:20

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا ہے، نوجوان افسران پولیسنگ کے جدید رجحانات اور مہارتوں پر توجہ دے کرپبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کیرئیر میں ترقی کی منازل طے کریں ۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فری رجسٹریشن آف کرائم، موثر انویسٹی گیشن سے شہریوں کے مسائل کے فی الفور حل اور اوپن ڈور پالیسی کو اپنا شعار بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیسنگ کے چیلنجز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کیرئیر کے آغاز میں مشکل پوسٹنگ کو ترجیح دیں،دیہاتی علاقوں میں فیلڈ ورک سے رورل پولیسنگ اور شہری علاقوں کی اربن پولیسنگ کا عملی تجربہ حاصل کریں ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ، شہریوں سے براہ راست رابطہ اور ماتحت فورس کی بہترین ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں،پولیسنگ ایک نوبل پروفیشن ہے، ملازمت کو ڈیوٹی نہیں خدمت اور عبادت سمجھ کر ادا کرنے کا عزم کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں 50 ویں کامن ٹریننگ پروگرام میںشامل زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق 50ویں سی ٹی پی میں شامل 12زیر تربیت اے ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، دیگر پولیس افسران نے سی پی او درسگاہ میں زیر تربیت اے ایس پیز کو تربیتی لیکچرز دئیے۔ زیر تربیت اے ایس پیز کو آپریشنز، انویسٹی گیشن، ٹریفک مینجمنٹ، پبلک سروس ڈلیوری اور جرائم کنٹرول کے جدید پراجیکٹس بارے آگاہی دی گئی۔

اے ایس پی شہربانو نقوی کی سپرویژن میں انڈر ٹریننگ افسران کو پولیس کے جدید سروس ڈلیوری پراجیکٹس کے دورے کروائے گئے، زیر تربیت افسران نے خدمت و تحفظ مرکز لبرٹی، میثاق سنٹر، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن گلبرگ کی ورکنگ بارے آگاہی حاصل کی، نوجوان افسران کو آبشار خدمت مرکز و ڈرائیونگ سنٹر، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سمیت آئی ٹی ٹیکنالوجی سے مزین پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس کے دورے بھی کروائے گئے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کے بعد انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں