ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) حکومت نے کامیاب درخواست گزارکے حج پرنہ جانے پر اخراجات کی رقم سی2لاکھ روپے کٹوتی کافیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے وزارت مذہبی امور کے فیصلے کی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج پرنہ جانے والوں کو اخراجات کیلئے جمع کرائی گئی رقم کٹوتی کے بعد مل سکے گی،حج پروازوں کے شیڈول کے اجرا ء کے بعد نہ جانے والوں کیاخراجات میں کٹوتی ہوگی،کٹوتی کی رقم ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہوگی،تمام فضائی کمپنیوں کا حج پروازوں کے اوقات کار’’پاک حج ایپ‘‘پرجاری کردیئے گئے،حج پروازوں کی تفصیلات وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پربھی موجودہیں،بیمار،فوت ہونے والے ،ای سی ایل اوربلیک لسٹ افراد کی رقم میں کٹوتی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں