یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

جمعرات 25 اپریل 2024 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام مرکزی کیمپس ٹائون شپ میں پہلی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں باٹنی، کیمسٹری، زوالوجی، انفارمیشن سائنس، ریاضی اور فزکس کے مجموعی طور پر 296 طلبہ کو اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسناد حاصل کرنے والے طلبہ ، والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ اب عملی زندگی میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، جہاں صرف ان کے خاندان والوں کو ہی نہیں بلکہ اس ملک کو بھی ان سے بہت سی توقعات ہیں لہذا اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک و قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ابرار حسین سمیت اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں