مولانا جاوید حسین شاہ کی و فا ت بہت بڑا سا نحہ ہے‘ جے یو آئی

مولانا جاوید حسین شاہ علم و عمل کے خوگر تھے انکی وفات سے دینی حلقے ایک شفیق ہستی سے محروم ہوگئے

اتوار 5 مئی 2024 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مولانا جاوید حسین شاہ کی و فا ت بہت بڑا سا نحہ ہے،مولانا جاوید حسین شاہ کی وفات مذہبی حلقوں اور دینی کارکنوں اور عوام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،مولانا جاوید حسین شاہ علم و عمل کے خوگر تھے انکی وفات سے دینی حلقے ایک شفیق ہستی سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مولانا سید جاوید شاہ کی رحلت دینی حلقوں کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ھے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں