پنجاب بھرمیں 1276ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق،1318زخمی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1276ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 607افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے 711معمولی زخمی لوگوں کو کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 755ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 406مسافراور166پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ294ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت303متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 101حادثات میں 104متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان78حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں