پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) ورکرز ،اُنکے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں بھی سرگرم عمل

جمعرات 25 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے۔کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی کے ذیلی دفاتر ورکرز اور اُن کے اہل خانہ تک مالی مراعات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے سال 2023-24 کے سات ماہ میں مختلف مالی مراعات کی مد میں 465.7 ملین روپے خرچ کئے۔20 ہزار سے زائد ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو سوشل سکیورٹی کے تحت بروقت مالی مراعات ادا کیں گئیں۔بیماری پر معاوضہ کی مد میں 7 ہزار سے زائد ورکرز کو 96.9 ملین روپے ادا کئے گئے۔ٹی بی اور کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلا 317 ورکرزپر 9.2 ملین روپے خرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

میٹرینٹی کی مد میں 283 خواتین پر 11.4 ملین روپے ڈیتھ گرانٹ کی مد میں 2500 ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کی وفات پر 41.7 ملین روپے،عدت کی مد میں 2.2 ملین روپے زخمی ہونے کی صورت میں 135 ورکرز کو 3.8 ملین روپے،معذوری گریجویٹی کی مد میں 21 ورکرز میں 2.8ملین روپے،معذوری پنشن کی صورت میں 3297 ورکرز کو 215.4 ملین روپے،پسماندگان کیلئے پنشن کی مد میں 849 لواحقین میں 66.1 ملین روپے،ٹرانسپورٹ کی مد میں 6153 ورکرز کو 15.8 ملین روپے ادا کئے گئے۔

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے کا کہا کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کومالی مراعات اور علاج و معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی میں پُرعز م ہے۔ ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کی فلاح کیلئے پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت ہر ممکناً اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں