لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،شیر پائو پل کے قریب اشتعال انگیز تقاریر اور عوام کو جلائو گھیرائو پر اکسانے سمیت دیگر پانچ مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے آٹھ مئی کو طلب کرلیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے کیس سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید ،اعجاز چوپدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش اور ان کی حاضری لگائی گئی ،عدالت نے ہمراہی ملزمان کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی، مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر نامزد ہیں،ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے پانچ مقدمات درج ہیں،مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں