بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم کو220روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 74ہزار2سو 85ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71ہزار1سو 65ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30ہزار 15ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 9کروڑ2لاکھ77ہزار6سو40یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب36 کروڑ18لاکھ54ہزار 9سو42روپے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر313 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سی124 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7 کمرشل،2 زرعی،1انڈسٹریل اور 303ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3 لاکھ16 ہزار62 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 66 لاکھ21 ہزار3 سو55روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کاہنہ کے علاقے میں کنکشن کو 3 لاکھ روپے،گڑھی شاہو کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ70 ہزار روپے، شاہدرہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 62 ہزار روپے اورپرانی انارکلی میں ملزم کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں