لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز

الحمداللہ، ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا‘وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف

جمعہ 26 اپریل 2024 16:58

لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مفت وائی فائی سروسز کا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لاہور کے 50 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے 50مقامات پر فری وائی فائی سروسز کا آغاز ہوگیا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لاہور کے 50مقامات پر مفت وائی فائی (انٹرنیٹ) کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی اس پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ، ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں