بیوہ خاتون کو مرحوم شوہر کے بھائیوں نے زبردستی گھر سے باہر نکال دیا

گھر پر قبضہ ،4 بچوں کو بھی اغواء کر لیا ،زرعی اراضی ، گھر نام نہ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

جمعہ 26 اپریل 2024 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بیوہ خاتون کو شوہر کے انتقال کے بعد مرحوم کے بھائیوں نے زبردستی گھر سے باہر نکال دیا اور اس کی4معصوم بچوں کو ساتھ رکھ کر گھر پر قبضہ کرلیا اور بیوہ خاتون نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ اپنے مرحوم شوہر کی زرعی اراضی اور گھر انکے نام کروادے ورنہ اس کو قتل کردیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب کے باہر انصاف کی متلاشی متا ثر ہ خاتون افشاں بی بی نے احتجا ج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ موراں والا کی رہائشی ہوں میری شادی محمد اسلم سے ہوئی جس میں سے اس کے 4بچے ہیں ۔

تین سال قبل شوہر کا انتقال ہوگیا جس کے بعد محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پال رہی تھی ۔خاتون نے بتایا کہ چند روز قبل مرحوم شوہر کے بھائیوں اور بھابھیوں نے اس کے گھر پر دھاوابول دیا اور مجھے شدید زدوکو ب کر کے گھر سے باہر نکال دیا اور گھر پر قبضہ کرکے میرے بچوں کو اغواکرلیا ۔متاثر خاتون نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں