اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسیئن شاہ پور را کو نوٹس جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے اووربلنگ کیس میں ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواست پر ایکسیئن شاہ پور را کامران شوکت کو 9 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز دوران سماعت ایف آئی اے کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر میاں داد نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے اووربلنگ اور صارفین کو بجلی کے جعلی بلز بھیجنے پر مقدمہ درج کیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ نے اتوار کے روز ملزم راو کامران کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا، جسمانی ریمانڈ کے دوران تفتیشی نے تین دن میں ثبوت اکٹھے کئے، گواہوں کے بیانات قلمبند کئے، تین دن بعد ملزم ایکسیئن کو عید کے روز مزید ریمانڈ کیلئے پیش کیا، دوسرے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ دینے کی بجائے ملزم ایکسیئن کو ڈسچارج کر دیا، دوسرے مجسٹریٹ کا ملزم ایکسیئن کو ڈسچارج کرنے کا حکم قانون اور ریکارڈ کے خلاف ہے، قانون کے تحت مجسٹریٹ کو ملزم ایکسیئن رائو کامران کو ڈسچارج کرنے کا اختیار نہیں تھا، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے صرف دائرہ اختیار رکھنے والے مجسٹریٹ کو ملزم کو ڈسچارج کرنے کا اختیار دیتے ہیں، مجسٹریٹ کا حکم ہائیکورٹ رولز اینڈ آرڈر، ضابطہ فوجداری اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے، تفتیش کی سطح پر بھی ملزم کو مقدمے سے براہ راست ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا، عدالت ملزم ایکسیئن رائو کامران کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے،عدالت ملزم ایکسیئن کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں