ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی سروسز ہسپتال آمد

ڈی آئی جی آپریشنز کی باغبانپورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت

جمعہ 26 اپریل 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکارمحمد علی کی سروسز ہسپتال میںعیادت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار کے علاج بارے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزنے ڈی آئی جی آپریشنز کو کانسٹیبل کے علاج معالجہ بارے بریفنگ دی۔محمد فیصل کامران نے محمد علی کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتار لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں