لاہور کی مکمل بحالی کا پلان تیار ، 6 سال میں مکمل ہو گا

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب حکومت کے حکم پر شہر لاہور کی مکمل بحالی کا پلان تیار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پلان آئندہ 6 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پلان میں شہر بھر میں سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی کی سکیموں سمیت دیگر سکیمیں شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں نے ماہرین کی مشاورت سے ان سیکموں کے پی سی ون تیار کر لئے ہیں جن کی روشنی میں لاہور کے تمام زونوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں