وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت زراعت ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا " ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر" پلان زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے زراعت ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کی ٹائم لائن کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔بلا سود قرضوں کی سکیم محکمہ زراعت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت 5 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سودقرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کسان کارڈ کا اجراء جلدکیا جا رہا ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے کہاکہ صوبہ بھر میں 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کو5 ہزار سپر سیڈر اور 2 ہزار رائس شریڈر60 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جا ئیں گے۔صوبہ پنجاب میں 80 ارب روپے کی لاگت سے 7300 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی کی جائے گی۔

شعبہ زراعت توسیع کی تنظیمِ نو پر2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔کاشتکاروں کو بہتر توسیعی سروسز کی فراہمی کیلئی500 زرعی گریجوایٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچرپروگرام کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔کپاس،گندم اور چاول کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ترین ریسرچ سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک مسعود انور،اسپشل سیکرٹری زراعت محمد شہنشاہ فیصل اعظم،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ)کیپٹن(ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں کی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں