لاہور ، سی ٹی او کے بارش ونکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کے دورے

جمعہ 26 اپریل 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی او نے بارش اور نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کے دورےکئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق شہر کی متعدد شاہراہوں وانڈرپاسسز پر بارش کے پانی کی موجودگی کے دوران وارڈنز بہتر ڈیوٹی سرانجام دے ہیں اور کہیں بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی، انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سرکل افسران اورواسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہے تاکہ فوری نکاسی آب انتظامات کیئے جائیں،ترجمان نے کہاکہ سی ٹی او لاہور نے شہریوں خصوصا وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت اور بہترین ڈیوٹی پر متعدد وارڈنز کو شاباش وتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں