دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:11

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 36ہزار 700کیوسک اور اخرج 5ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 66ہزار 300کیوسک اور اخراج 66ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 67ہزار 100کیوسک، اخراج 67ہزار 100کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 56ہزار 100کیوسک اور اخراج 25ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 21ہزار 300کیوسک اور اخراج 12ہزار 800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 52ہزار 200 کیوسک اور اخراج 47ہزار 700کیوسک،چشمہ میں 53ہزار 400کیوسک اوراخراج 60ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 65ہزار 400کیوسک اور اخراج 53ہزار 400 کیوسک،گدو میں آمد 84ہزار 800کیوسک اور اخراج 84ہزار 800کیوسک، سکھر میں آمد 48ہزار 300کیوسک اور اخراج 19ہزار 800کیوسک ، کوٹری میں آمد 5ہزار 700کیوسک اور اخراج 300کیوسک، تریموں میں آمد 16ہزار 800کیوسک اور اخراج 5ہزار 400کیوسک، پنجند میں آمد 15ہزار 600 کیوسک اور اخراج 6ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر:تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1450.51فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.122 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1144.30ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.560 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.30فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں