کسٹمز پنجاب کی بڑی کارروائی، 7 کنٹینرز سے اسمگلنگ کی قیمتی اشیا برآمد

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) کسٹمز پنجاب نے لاہور میں اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیا برآمد کرلیں۔کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے کارروائی کرکے ٹائر اسکریپ کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

(جاری ہے)

زہرہ حیدر کے مطابق اسمگلنگ ٹائر اسکریپ کی آڑ کی گئی، 7 کنٹینرز سے الیکٹرونکس، کپڑے اور قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ کے مطابق کنٹینرز سے قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، لگژری گاڑی کے ٹائرز، سگریٹس اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔زہرہ حیدر کے مطابق اسمگلنگ کی ایف آئی آر درج کرکے کنٹینرز ضبط کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں