مہنگی نان روٹی بیچنے والے 57 تنور مالکان کے خلاف مقدمات، 39گرفتار، لاکھوں کے جرمانے

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب ریلیف پروگرام کے تحت لاہور میں 1645 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔چیکنگ کے دوران 1494 مقامات پر سستی روٹی دستیاب جبکہ151 جگہوں پر خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں، 57 مقدمات ، 39 گرفتاریاں اور 3 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف نے خلاف ورزی پر تنور مالکان کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے روٹی و نان کے وزن اور قیمتوں کی خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید کہا روٹی اور نان کی قیمتوں کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، شہری شکایت کے لئے وزیر اعلی ہیلپ لائن 080002345پر اندراج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں