جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام اتوار کو منعقد ہوگا

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام کل اتوار صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقدہوگا جس میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کر یں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانامحمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما خطاب کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے فضائل،حج کی فضیلت، مناسک حج،حرمین شریفین اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب بیان کریں گے۔ حج تربیتی پروگرام میں خواتین عازمین حج کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں