لیسکو کا کریک ڈائون جاری ،30 ہزار 44 بجلی چور گرفتار

3ارب 38 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئی: ترجمان

منگل 30 اپریل 2024 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اب تک مجموعی طو رپر 30 ہزار 44ملزمان کو گرفتارکیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق 223روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران کل 75 ہزار599ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار 715ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

بجلی چوروں کو 9 کروڑ 10 لاکھ 67 ہزار 836 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت3ارب 38 کروڑ 44 لاکھ 54 ہزار608روپے بنتی ہے ۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر309 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،118 کے خلاف مقدمات درج کر ادئیے گئے ،پکڑے جانے والے کنکشنز میں10 کمرشل، 2 زرعی اور297 ڈومیسٹک تھے جنہیںکنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ88 ہزار66یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت76 لاکھ 71 ہزار805روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں