میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے دفتر ٹائون ہال کی بجلی منقطع ، بجلی کی بندش سے دفاتری امور متاثر

منگل 30 اپریل 2024 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے دفتر ٹائون ہال کی بجلی منقطع کر دی گئی، تین روز سے بجلی بند ہونے کے باعث دفاتری امور متاثر ہونے لگے ،بتایا گیا ہے کہ ایم سی ایل لیسکو کا تقریباً 1 ارب روپے کا نادہندہ ہے، ایم سی ایل ذرائع کے مطابق ہر ماہ کا بل ادا کیا جا رہا ہے ،ہر ماہ 10 سے 12 کروڑ روپے کا بل ادا کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مگر لیسکو کی جانب سے کئی دہائیوں کے بقایا جات کی مد میں 1 ارب روپے مانگے جا رہے ہیں۔بقایا جات کی مد میں 1 ارب روپے کی رقم ادا نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی گئی۔ ایم سی ایل دفاتری امور چلانے کے لئے جنریٹرز کا استعمال پر مجبور ہے، روزانہ ڈیزل کی مد میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے کے اخراجات آنے لگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں