سیشن کورٹ، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 14مئی تک توسیع

منگل 30 اپریل 2024 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 14مئی تک توسیع کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فواد چودھری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری اسلام آباد کی عدالت میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ عبوری ضمانت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں