آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

منگل 30 اپریل 2024 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے ملازمین کی میڈیکل معاونت کی مد میں 08 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے کانسٹیبل بادل اسلم کو اہلیہ کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، پاکپتن کے ڈی ایس پی آفتاب احمد موہل کو بازو کے فریکچر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کئے گئے ، اوکاڑہ کے کانسٹیبل لیاقت علی کو کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد خبیب کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، انویسٹی گیشن پنجاب کے ریٹائرڈ ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم کو اہلیہ کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے،ریٹائرڈ ڈی آئی جی ڈاکٹر مسعود سلیم کو گردوں کے علاج کیلئے 62 ہزار روپے دئیے گئے، میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر فنڈز اجراء کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں پولیس فنڈ اور ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں