مزدوروں بارے نبی کریم ؐ کی ہدایات پر عمل کیاجائے‘ متحدہ علما کونسل

ملک کامحنت کش طبقہ ہی ملک کا اصل سرمایہ ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے

بدھ 1 مئی 2024 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہمزدوروں بارے نبی کریم ؐ کی ہدایات پر عمل کیاجائے، ملک کامحنت کش طبقہ ہی ملک کا اصل سرمایہ ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے،جب تک مزدور کے حالات نہیں بدلیں گے اس وقت تک ملک کے حالات میں بہتری نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہاکہ نبی کر یم ﷺ نے فرمایا کہ مزدور کو مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دو،اس حکم سے ثابت ہوتا ہے کہ دین اسلام میں مزدور کے حقوق کی اہمیت پر کتنا زور دیا گیا ہے ، حلال رزق کے حصول کے لیے محنت مشقت کے باعث مزدور کے جسم سے نکلنے والا پسینہ اور ہاتھوں پر پڑنے والے چھالے خدا کے نزدیک بہت اجر و ثواب کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی امت کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں اور ان سے طے کی گئی مزدوری بروقت ادا کریںاور ان کے کھانے پینے کا بھی خیال رکھیں اور جبری مشقت نہ لیں کہ یہ بڑے گناہ کا ارتکاب ہوتا ہے اور اس سے بچنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں