پنجاب حکومت مزدوروں کا ڈیٹا مرتب کر رہی ہے‘ ملک صہیب احمد بھرتھ

مزدور کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ وزیر تعمیرات و مواصلات

بدھ 1 مئی 2024 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزدورں کے عالمی دن پر مزدورں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مزدور کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسلام بحیثیت مذہب ہمیں مزدورں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی عزت و تکریم کا درس دیتا ہے۔

رسول اکرم ﷺنے ہاتھ سے روزی کمانے والوں کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ہمارے مزدور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مزدور محنت و ایمانداری سے ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام کے لئے شبانہ روز مصروف عمل ہیں. شاہراہوں اور پپلک عمارتوں کی تعمیر مزدوروں کے بغیر ممکن نہیں. بہترین انفراسٹرکچر کے ڈائزین کو مزدور ہی حقیقت میں ڈھالتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز نے وزیراعلیٰ بننے کے بعد خصوصی اجلاس میں مزدوروں کی فلاح کے مختلف پروگرامز و اقدامات شروع کرنے کی احکامات دیئے۔پنجاب حکومت مزدوروں کا ڈیٹا مرتب کر رہی ہی.انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کے لیے رسک سنڑ، عالمی معیار کی لیب کے قیام ہیلتھ موبائل لیب، رائیڈر سروس کے لیے قانون سازی، لیبر کمپلیکس کی تعمیر، سندر و ٹیکسلا میں لیبر کالونیاں بنانے کے اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان اقدامات کو فوری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں