صوبائی دارلحکومت میں مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 1 مئی 2024 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا۔ اُنہوں نے ریلیوں اور تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محمد فیصل کامران نے ریلیوں کے شرکاء سے ملاقات کی ، شرکاء کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کی طرف سے ریلیوں کے شرکاء کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

محمد فیصل کامران نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی، سکیورٹی بارے استفسارکیا اور انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں۔ ڈولفن اور پی آر یو کی ٹیموں کے ذریعے پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے ۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ ہمارا بنیادی فریضہ ہے۔صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ ڈیوٹی پر تعینات تمام جوان گردونواح مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں