قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بدھ 1 مئی 2024 22:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ممبر بی او ڈی لیسکو اور قائمقام چیئرمین سردارعلی ایاز صادق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

قائمقام چیئرمین علی ایاز صادق نے استعفیٰ وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کردیا، علی ایاز صادق نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے نیا بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نیا بورڈ تشکیل دینے کے لیے آج بروز جمعرات کو وزارت پاور ڈویژن میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں نیا بورڈ تشکیل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں