پاکستان کی نامور پیتھالوجسٹ ڈاکٹر زینت نے ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا

انسانیت کی خدمت ہم سب کا اولین فریضہ ہے ، یہ جذبے اور احساس کا نام ہے ‘ افتتاح کے موقع پر گفتگو

اتوار 12 مئی 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پاکستان کی سینئر اور نامور پیتھالوجسٹ ڈاکٹر زینت حسین نے زینت حسین ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا ۔ ڈاکٹر زینت حسین نے پاکستان میں 1964میں سب سے پہلے کلینکل لیبارٹری کی بنیاد رکھی۔

(جاری ہے)

افتتاح کے موقع پر نامور معالجین ، ریڈیالوجسٹ، پیتھالوجسٹس، سینئر ٹیکنالاجسٹس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر زینت کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر زینت حسین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہم سب کا اولین فریضہ ہے ، یہ ایک جذبے اور احساس کا نام ہے جس سے معاشرے میں انسانیت پروان چڑھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں