سیدناعثمان غنی ؓکی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو پکڑ کر سزادی جائے ‘ سنی علما ء کونسل

حکومت ہمارے جائز مطا لبے کو مانے اورگستاخ صحابہ کو گر فتار کرے ہمیں سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے

اتوار 12 مئی 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سربراہ سنی علماء کونسل مو لانا محمد احمد لد ھیانوی نے کہا ہے کہ سیدناعثمان غنی ؓکی شان میں گستاخی کرنے والوں کو پکڑ کر سزادی جائے،ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،حکومت ہمارے جائز مطا لبے کو مانے اورگستاخ صحابہ کو گر فتار کرے ہمیں سخت ردعمل پر مجبور نہ کیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جامع مسجد بلا ل سبزہ زار میں سنی علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام د فاع سیدناعثمان غنیؓ کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پرمولانا محمد اشرف طاہر،مولانا عبدالخالق رحمانی ،مولانا لطف اللہ لدھیانوی،مولانا ریحان ضیا،مولانا احمد سعید،مولانا غلام مصطفی ،مولانا صہیب ،مولانا امیر حمزہ ،مولانا معین اجمل، مولانا غلام یاسین اور مولانا حافظ حسین احمد نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ سیدناعثمان غنی ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے بد بخت اور شریک جرم کو گر فتار نہ کر کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے صبر کاامتحان لے رہے ہیں ہم پر امن لو گ ہیں اور قانون کو ہا تھ میں نہیں لینا چا ہتے ہمارا ار باب اختیار سے مطا لبہ ہے کہ وہ سیدنا عثمان غنی ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلا ف قانونی کاروائی کر یںاگر ارباب اختیار نے ہمارے جا ئز مطا لبے پرعمل نہ کیا تو بھر ہم سخت ردعمل پر مجبور ہو ں گے جس کی تما م تر ذمہ داری اداروں پرہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں