آج پیپلز پارٹی ہاتھ نیچے کر لے تو اسلام آباد کی پارلیمان میں کچھ نہیں ہو گا‘ شہزاد سعید چیمہ ، جہاں آراء وٹو

ہم اپنی ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اس لمحے تک کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی‘پریس کانفرنس

ہفتہ 25 مئی 2024 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں شہزاد سعید چیمہ اور جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی ہاتھ نیچے کر لے تو اسلام آباد کی پارلیمان میں کچھ نہیں ہو گا،ہم اپنی ریاست اور آئین بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی اس لمحے تک کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی۔وہ پیپلز سیکرٹیریٹ میں فاروق یوسف گھرکی ،چودھری سجاد نذیر ،موسی کھوکھر اور میاں عتیق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکرائو کی کیفیت ملک کے لیے انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔بعض اداروں کے حدود سے تجاوز کے باعث ملک کی یہ صورتحال ہے جسکا ذمہ دارہر ادارہ اور ہر انگلی انکی طرف اٹھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گندم کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے،امپورٹڈ گندم کو ایکسپورٹ کر کے حکومت کسان کی فکر کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہتک عزت پر گورنر پنجاب کا واضح موقف سامنے آ چکا ہے،میڈیا کے لیے قانون نہ بنایا جائے تو میڈیا بھی سیاسی ورکرز کو کٹہرے میں لانے سے قبل خبر کی صداقت کی تصدیق کر لیا کرے۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان اور آئین کیساتھ کھڑی ہے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ جلدی میں ہتک عزت کا بل لانے سے یہ مشکوک ہو گیا ہے،پیپلز پارٹی میں ڈکٹیشن کا رواج نہیں،ہم منظور شدہ پالیسی پر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی پی ٹی آئی نما سنی اتحاد ہے جس نے میڈیا کیساتھ ماضی میں کیا کچھ نہیں کیا۔ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی استعمال نہیں ہو رہی ،پھنس گئی ہے۔جہاں آرا وٹو نے کہا کہ یہ بہت اہم بل ہے مگرکیچڑ اچھالنے میں صرف میڈیا کا ہاتھ نہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں اور ہاریوں کے حقوق کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے گندم کے مسئلے پر سب سے پہلے بات کی،حکومت گندم کی مکمل سپورٹ پرائس اور خریداری یقینی بنائے ۔

جہاں آرا وٹو نے کہا کہ ملک کے لیے بدنامی اور سبکی کا باعث بننے والے قوتوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے،ہتک عزت کے قانون پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،سوشل۔میڈیا پر اداروں اور حکومت کو بدنام کرنیوالی قوتوں کو روکنا ہو گا،صدر آصف زرداری موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ابھی بہت سی بہتری کی گنجائش ہے۔اور اس میں پی پی کا بہت اہم کردار ہے،انہوں نے مذید کہا کہ نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کی بجائیتمام سیاسی جماعتوں کو ملکر بیٹھنا ہو گا،بلاول ہاس میں ہماری فیملی نے میاں منظور وٹو کی قیادت میں آصف زرداری صاحب سے ملاقات ہوئی تھی۔

آزادی اظہار کی جنگ ضرور لڑی جائے مگر کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔قبل ازیں انہوں نے وائس چیئر پرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور پیپلز پارٹی کی رہنماء جہاں آرا وٹو کی پیپلز سیکرٹریٹ آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صدر رئیسی کی شہادت پر پوری قوم ایران کیساتھ کھڑی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں