ہتک عزت قانون پر تفصیلی غوروفکر ،آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا‘گورنر پنجاب

ہفتہ 25 مئی 2024 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق وائس چیئر مین ملک عبیداللہ طاہر اور معروف سیاسی و مذہبی شخصیت حافظ طلحہ زبیر کے زیر اہتمام پنڈی گھیپ میں ایک ظہرانہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحصیل پنڈی گھیب پنجاب کی سب سے پرانی اور پسماندہ تحصیل ہے جس کا ضلع بننے کا حق سب سے زیادہ ہے اور اس کو ضلع بنانے کے لیئے بھرپور کوشش کروں گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگر یہاں سے منتخب لیگی ممبران اسمبلی پنجاب اسمبلی میں اس کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے ایک قدم اٹھائیں گے تو میں دو قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے دروازے پر انہیں ملوں گا۔

امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ریاست سدھریال آصف علی ملک ایڈووکیٹ حاجی اختر غریبوال فیصل شہزاد ایڈووکیٹ(صدر بار ایسوسی ایشن)بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںگورنر پنجاب نے کہا کہ ہتک عزت قانون پر تفصیلی غوروفکر کرنے اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ لیکر اور مشاورت کے ساتھ اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔اس موقع پرمقامی صحافی نے گورنر پنجاب کی توجہ پنڈی گھیب میں سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی جانب کرائی توگورنر پنجاب نے اس پر نوٹس لینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں