ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری

پیر 13 مئی 2024 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات مافیا کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ریگولیشن ونگ کے سپیشل سکواڈ نے گزشتہ7 روز میں انسدادِ تجاوزات کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 98 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا،948 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان سٹور میں جمع کروایا گیا،شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے 3233 بینر اور سٹریمر ہٹائے گئے جبکہ انسداد تجاوزات کاروائیوں میں 87چالان جاری کئے گئے۔

اس حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مستقل خاتمے تک شہر بھر مختلف شفٹوں میں آپریشن جاری ہے، نئی گاڑیوں کے سکواڈ کے شامل ہونے سے انسدادِ تجاوزات اور ریگولیشن کے معاملات میں بہتری آرہی ہے، زونل افسران کی جانب سے مخصوص حدود میں کاروبار کے لئے لائن مارکنگ کی نگرانی بھی جاری ہے۔ڈی سی لاہور نے مزید کہاکہ شہری بلدیہ عظمی سے متعلق شکایت کی صورت میں سوشل میڈیا اکائونٹس پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں