عسکری پبلک سکول سسٹم پنجاب سکول کی طالبات کا اساتذہ کے ہمراہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 13 مئی 2024 17:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) عسکری پبلک سکول سسٹم مغلپورہ کیمپس لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے ادارۂ نظریہ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور اوردی پنجاب سکول خیابان جناح گرلز ونگ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے ایوان قائداعظم جوہر ٹائون لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوڑا پیر کالونی باغبانپورہ لاہور ،پاکستان ریلوے بوائز ہائی سکول انجن شیڈ لاہور گورنمنٹ پریکٹیسنگ گرلز ہایئر سکینڈری سکول ٹائون شپ لاہور اور ممتاز گرلز ہائی سکول سبزہ زار لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد544تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں