ملکی مفاد میں تمام سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر ایک پیج پر ہونا چاہیے، حسن اشرف بھٹی

پیر 13 مئی 2024 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی پارٹیوں کو اختلافات بھلا کر ایک پیج پر ہونا چاہیے، ملک کے حالات کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ اتحادی حکومت احسن طریقے سے چلے، ملک میں استحکام کے لیے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کے علاوہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن)سمیت تمام پارٹیاں ذمہ دار اور محب وطن ہیں اور ملک میں سیاسی استحکام چاہتی ہیں ،اللہ کا شکر ہے کہ اس وقت ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے اور اس کے ساتھ، ساتھ آٹا،گھی سمیت روز مرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہورہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں