لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی

پیر 13 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ڈیفنس کے علاقہ میں ایک پلازے کے چوکیدار نے اپنی ہی گن سے خود پر فائر کر کے خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عرفان نامی سکیورٹی گارڈ کم تنخواہ اور مہنگائی کے باعث پریشان رہتا تھا۔ پولیس نے متوفی گارڈ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں