ریلوے سکریپ چوری کرنے کی واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار

پیر 13 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان ریلویز پولیس نے ریلوے سکریپ چوری کرنے کی واردات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ریلوے کے مطابق چاروں ملزمان چوری شدہ سکریپ جس کا وزن 4 ٹن 270 کلو تھا ایک لوڈر میں لادی گئی لکڑی کے نیچے چھپا کر لیجانے کی کوشش کر رہے تھے روکنے پر جب لوڈر کی تلاشی لی گئی تو لکڑی کے نیچے چھپایا گیا سکریپ برآمد ہو گیا جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا پانچواں ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ برآمد کئے جانے والے سکریپ کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں