آئی جی پنجاب کا بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

پیر 13 مئی 2024 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیدیاں روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے ماں اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ واقعہ کے تمام پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں